Sunday 13 April 2014

How to Stop Thinking About Sex


سیکس کے بارے میں سوچنا ایک حد تک بہت قدرتی بات ہے انسان سیکس کے ہارمونز رکھتا ہے اور اور اس میں سکیکس 

کرنے کی خواہش اور صلاحیت موجود ہے اور یہ ایک قدرتی امر بھی ہے مگر بعض دفعہ سیکس کے بارے میں خیالات 

آپ کے دماغ پر چھائے رہتے ہیں خاص طور پر نوجوان افراد کے لئے ایسے حالات میں بہت مشکل ہو جاتا ہے کہ وہ 

اپنے خیلات پر کنٹرول کرسکیں اور زہنی یکسوئی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے معمالات میں خرابیاں پیدا ہو جاتی 

ہیں بجائے تعمیری کاموں میں نوجوانوں کا ذہن غلط کاموں کی آمجگاہ بن کر رہ جاتا ہے ہم آپ کو کچھ ایسے آسان اور 

زود اثر طریقوں کے بارے میں بتانے جا رہیں ہیں جن کو استعمال کر کے آپ اس عادت بد سے چھٹکارا پانے کی کوشش 

کر سکتے ہیں

Avoiding Triggers
اگر کسی خاص شخص کی موجودگی، دن کے کسی خاص وقت یا کوئی ایسے جذبات جن سے آپ میں ہیجان آمیز سیکس 

کا رجحان بہت زیادہ ہو جائےایسے تمام معمولات اور واقعات کا مشاہدہ کریں جو آپ کو ذہن کو اس حالت  کی طرف لے 

کر جاتے ہیں یہاں آپ سیکس کے بارے بہت زیادہ سوچتے ہیں 
شاید ایسا اس وقت ہوتا ہو جیسے 
سکول، کالج کی کوئی مخصو ص کلاس کے اوقات میں 
بس میں سفر کرتے ہوئے 
صبح اٹھتے وقت 
جب آپ مخالف جنس جیسے مرد عورتوں کی موجودگی میں یا عورتیں مردوں کی موجودگی میں 
جب آپ کام پر ہوں 
انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے 
فون پر کسی سے بات کرتے وقت 
اسی طرح آپ خود یہ مشاہدہ آسانی سے کر سکتے ہیں کہ روزمرہ کے وہ کون سے معلومات ہیں جب آپ کا رجحان 

زیادہ سکیس کی طرف ہوتا ہے ان کو معلومات کا باریک بینی سے مشاہدہ کریں اور ان کی لسٹ بنا لیں

Avoid your triggers by anticipating them.
فرض کریں آپ سکول میں یا کالج میں ریاضی یا کیمسٹری یا کسی ایسے ہی سنجیدہ مضمون  کی کلاس لیتے وقت استاد 

کی باتوں پر دھیان نہیں دے پاتے اس کی بجائے آپ بور ہو رہے ہوتے ہیں اور آپ کا زہن بھٹک کر کسی فلم  وغیرہ کے 

ایسے سین کی طرف چلا جاتا ہے جو ہیجان انگیز تھا تو قدرتی بات ہے آپ کا ذہن بھی سیکس کی طر ف مائل ہو جاے گا 

اب آپ اپنی کنسٹریشن کھو دیتے ہو 
اس طرح کی حالت کا بہترین حل یہ ہو تا ہے کہ بجائے صرف سننے کے لیکچر کے دوران آپ اپنی پوری توجہ اپنے 

لیکچرر کی طرف رکھیں اور اپنے پین یا پنسل سے اہم پوائینٹس کو نوٹ کرنا شروع کرد یں اس طرح آپ کا ذہن سیکس 

کی بجائے اپنے لیکچر کی طرف ہونا شروع ہو جائے گا اور آپ کی توجہ آپنے دماغ کی بجائے اپنے ہاتھ پر ہو جائے گی جس سے آپ لکھ رہیں ہیں 
اسی طرح کے ملتے جلتے اقدامات آپ اپنے دوسرے معمولات میں بھی اپنا سکتے ہیں 
Make it difficult to look at pornography. 
انٹر نیٹ ، مو بائل اور اسی طرح کی دوسری اشیا سے جتنا فائدہ ہو ا ہے اتنا نقصان بھی ہوا ہے کہ اب سیکس اور پورن فلموں تک رسائی بہت آسان ہو گئ ہے اور اب تو انڈین اور پاکستانی فلموں میں بھی ایسے بولڈ مناظر پیش کئے جاتے ہیں کہ خدا کی پناہ اپنے کمپیوٹر میں ایسے سافٹ وئیر جیسے کے فائر وال ہے سے پورن والی سائٹس کو بند کیا جا سکتا ہے اور ایسی فلموں ، ڈراموں سے اجتناب کریں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا استعمال گھر کے دوسرے افراد کے سامنے کرنے کی کوشش کریں تا کہ تنہائی میں شیطان آپ کو بہکا کر سیکس کی طرف آپ کا رجحان نہ لے جا سکے 

Replace your triggers with other things
آایسےتمام مشاغل جن کو کرتے وقت آپ سیکس کی طرف چلے جاتے ہیں ان کو دوسری پسندیدہ ترین مصروفیات میں تبدیل کر لیں جیسے کہ 
انٹرنیٹ کی بجائے کوئی اچھی مذہبی یا تاریخی کتب کا مطالعہ
ٹی وی پر رومانوی فلم یا ڈرامہ دیکھنے کی بجائے کھیل یا سائنس کا کوئی چینل دیکھ لیں 
اسی طرح شام کے اوقات میں گھر فارغ رہنے کی بجائے آپ کھیل میں مصروفیت حاصل کر سکتے ہیں 
Don't beat yourself up
سیکس کے متعلق سوچنا بلوغیت اور نو جوانی کا ایک بہت بڑا حصہ ہے اور آپ کو اس کے متعلق بوجھ یا گناہ محسو س نہیں کرنا چاہیے یہ ایک قدرتی عمل ہے لیکن یہ محسوسات اس وقت مسئلہ بن جاتے ہیں جب آپ اپنے آپ کو سیکس کے علاوہ کسی اور بات پر فوکس کرتا ہو ا نہں پاتے 
Be creative 
اپنی سیکس ڈرائیو کو کسی تخلیقی مشغلہ سے بدلنے کی کوشش کریں ان اوقات میں جب آپ سیکس کے بارے زیادہ سوچتے ہیں آپ کسی کارآمد مشغلہ کو اپنائیں جیسے رائٹینگ، پینٹنگ،  یا باغبانی وغیرہ ایسا کوئی مشغلہ جو آپ کو کشش کرتا ہو گا آپ کے ذہن کو تروتازہ رکھے گا کیونکہ پھر آپ سیکس کی بجائے اپنے من پسند مشغلہ کے بارے زیادہ سوچ رہیں ہوں گے 
Distract yourself with exercise
اگر آپ کوئی تخلیقی کام یا دل پسند مشغلہ نہیں اپنا سکتے تو اپنے آپ کو ورزش میں مصروف کرلیں اور اگر آپ سخت ورزش کر رہے ہوں تو آپ کا زہن تب بھی کسی اور طرف نہیں جا سکتا 


Cultivate a healthy sex life
اگر آپ شادی شدہ ہیں تو اپنے پارٹنر سے اس کے بارے مکمل تفصیل سے بات کریں اور آپس میں ایسا جنسی تعلق ضرور برقرار رکھیں جو آپ دونوں کو مطمئن رکھ سکتا ہو ۔
اگر آپ سیکس کرنے کے باوجود اس  کے بارے میں ضرورت سے زیادہ سوچ رہے ہیں تولازمی بات ہے کی آپ کی ازدواجی زندگی جنسی لحاظ سے مکمل نہیں ہے اس میں کوئی نہ کوئی پچیدگی ضرور ہے اور اس کا آسان ترین حل میاں بیوی کے درمیان اس کے متعلق کھل پر بات کرنے سے یہ مسئلہ بہت حد تک دور ہو سکتا ہے 
اپنی سیکس کے خواہش کو پر محبت اور کیرنگ کرنے والے پارٹنر کے طور پر بدلیں 

اگر آپ اپنے آپ کو حد سے زیادہ سیکس کی خواہش محسو س کرتے ہوئے پاتے ہیں تو اپنے پارٹنر سے اس بارے کھل کر بات کریں میاں بیوی دونوں کو کھل کر اس لحاظ سے ایک دوسرے کی پسند ، ناپسند کا مکمل علم ہو نا چاہیے

Talk to your Children
والدین کو چاہے کے وہ اپنے بچوں سے ایسا رویہ اپنائیں کہ وہ ان سے ہر مسئلہ پر کھل کر بات کر سکیں اور بچیں کیونک ٹین ایجز جب وہ تیرہ سے سولہ سال کی عمر میں خاص طور پر ہوتے ہیں ان کو بہت زیادہ راہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے عام طورپرباپ کو لڑکے اور ماں کو لڑکی سے ان مسائل پر ان کی درست سمت میں راہنمائی کرنی چاہیے 
Tell a trusted friend about your problem

یہ سب سے زیادہ موثر اور طاقتور اثر رکھنے والا طریقہ ہےاگر آپ سمجھتے ہو کہ آپ کوئی  بھائی کزن یا دوست ایسا ہمراز ہے جس پر آپ مکمل اعتماد کر سکتے ہوں تو اس سے اپنے ان مسائل پر کھل کر بات کریں تا کہ وہ آپ کی درست راہنمائی کر سکے مگر خیال رہے کہ بری صحبت یا عادت رکھنے والے افراد سے ایسے مسائل پر بات نہ کریں کیونکہ ہو سکتا ہے بعد میں آپ کے لیے مسائل پیدا ہو جائیں 
Talk to a religious advisor or scholar
اگر آپ کی سیکس کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ آپ کہ مذہبی معمولات میں بھی حائل ہو رہی ہیں تب کسی عالم دین سے اس بارے بات کریں 
یاد رکھیں سیکس کی خواہش ایک قدرتی امر ہے اور اس میں کوئی ایسی شرمندگی کا عنصر نہیں ہے اس لیے کھل کر اپنے اس مسئلہ پر عالم دین ، سکول کے استاد یا ایسے کسی بڑھے سے بات کریں وہ ضرورآپ کو سیدھی راہ دکھائے گا 
ہمارے معاشرے میں جنسی مسائل کاحد سے زیادہ ہو جانے کی بہت بڑی وجہ جنسی مسائل پر درست راہنمائی کا نہ ہونا ہے حالانکہ ان مسائل پر جتنی مکمل اور مفصل بحث قرآن پاک اور احادیث میں موجو دہے دنیا کے اور کسی بھی مذہب میں نہیں ہے 
وقت کا تقاضا ہے کہ ہماری نوجوان نسل کو بہتر اور وہ مسائل جن کا ہمارہ دین کھل کر اظہار کرتا ہے اس کا مطالعہ کروایا جائے کیونکہ زیادہ تر نوجوان نسل جو کچھ فلموں، ڈراموں ، وغیرہ میں دیکھتی ہے اسے ہی درست جنسی تعلیم سمجھ کر 
اپنے آپ کو گمراہی کی سمت دھکیل چکی ہے 
کسی بھی قسم کی مزید راہنمائی اور معلومات کے لئے ہم سے رابطہ کریں اپنی کسی بھی جنسی ، غیر جنسی ، صحت کے مسائل کے حل کے لیے گھر بیٹھے بذریعہ ڈاک دوائی تجویز کروائیں اور گھر بیٹھیں حاصل کریں
رابطہ نمبر 
0300-8263288
0321-7532336
       0345-6160043       
    
 

3 comments: